53

حیدرآباد،نسیم نگر میں پولیس کی کارروائی،آئس سپلائر گرفتار،21گرام آئس برآمد

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)نسیم نگرپولیس کی کارروائی میں آئیس سپلائرگرفتار، جان لیوا منشیات کرسٹل آئیس برآمد-انچارج انسپیکٹر عبدالمالک ابڑو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کی گئی-

نسیم نگر پولیس نےخفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتےہوئےمنشیات سپلائرجبارسومروکوجان لیوامنشیات کرسٹل آئیس سمیت گرفتارکرلیا-گرفتار منشیات سپلائرکےقبضے سے متعدد پڑیوں میں 21 گرام آئیس برآمد ہوئی-گرفتار منشیات سپلائر کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی منشیات کی سپلائی میں سرگرم اور مقدمے میں چالان شدہ ہے-

نسیم نگر پولیس نے گرفتار منشیات سپلائر کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا-مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں