کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیر ، تھانہ بن قاسم پولیس اور اسٹیل مل سیکورٹی کی بڑی کارروائی — اسٹیل ملز سے قیمتی لوہا و تانبہ چوری کرنے والا گروہ گرفتارہوگیا-بن قاسم پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران اسٹیل ملز کے قریب گشت کے دوران 7 رکنی منظم گروہ کو گرفتار کرلیا، جو قیمتی دھاتیں چوری کرنے میں ملوث تھا۔
گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت اسٹیل ملز سے قیمتی سامان چوری کرتے رہے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ بریکر چیمبر، سرکیٹس برآمد کر لیے۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شکور عرف مکھنہ، رادن، لیاقت، شہزاد، عبد الفتح، قاسم علی اور قدیر کے نام سے ہوئی-گرفتار ملزمان قیمتی سامان شہر کے مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے۔گرفتار ملزم شکور عرف مکھنہ پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے-


