خان پور(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس تھانہ ظاہر پیر اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ۔ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار-پولیس کی موٹر سائیکلوں پر سوار مشکوک افراد کو ناکہ پر روکنے کی کوشش کی تھی-مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی-
فائرنگ کےتبادلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کر لیا-گرفتار ملزم کی شناخت عامر لولائی کےنام سے ہوئی-گرفتار ملزمان ڈکیتی، راہزنی جیسے سنگین مقدمات کا ریکارڈی ہے۔ گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا-ڈی پی او عرفان علی سموں کی پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی-


