بدنام زمانہ برمی شوٹرگینگ سے مقابلہ،2زخمی ملزمان سمیت 3ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کا بدنامِ زمانہ برمی شوٹر گینگ سے مقابلہ, فائرنگ کے تبادلے میں 2 زخمی ملزمان سمیت 3 ملزم گرفتار، اسلحہ، چوری شدہ موٹرسائیکل اورموبائل فونز برآمد کرلئے-پولیس ذرائع کے مطابق مقابلہ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود ونڈی روڈ کے ڈی اے نالہ نزد ابراہیمی مسجد قریب ہوا- ایس ایس پی محمد طارق نوازنے بتایا کہ ملزمان واردات کی نیت سے کے ڈی اے ایمپلائے سوسائٹی میں گھوم رہے تھے کہ تھانہ کے آئی اے پولیس نے روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی. ایس ایس پی کےمطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں تین ملزمان گرفتار جن میں سے دو زخمی حالت اور ایک بلا ضرب گرفتار ہے-

ملزمان فہد شوٹر گینگ کے کارندے ہیں جو کہ (برمی گینگ) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ملزمان گینگ کی صورت میں ضلع کورنگی کے مختلف تھانہ جات میں وارداتیں کرتے ہیں-

فہد شوٹرگینگ ایک منظم گینگ ہےجنہوں نے رواں سال تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں اسامہ نامی نوجوان اور میڈیکل اسٹور پر کھڑے نوجوان کو واردات کے دوران گولیاں مار کر قتل کیا تھا –

ملزمان کی شناخت
1)محمد رضوان عرف بو بو ولد محمد اصغر (زخمی)
2)نور عالم عرف گدھا ولد منظور عالم (زخمی)
3)عبدالسلام عرف بابو ولد ابو کلام (بلا ضرب گرفتار )

ملزمان ڈکیتی پولیس مقابلہ موٹر سائیکل چوری اور ناجائز اسلحے کے مقدمات میں کئی بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں

ملزمان نے دوران انٹیروگیشن ضلع کورنگی کے مختلف تھانہ جات میں وارداتیں کرنے کا بھی انکشاف کیا جن میں دوران ڈکیتی موٹر سائیکل چھیننے اور اور بندہ زخمی کرنے کی وارداتوں کا اعتراف کیا-

ملزمان کو علاج معالجے کے بعد شعبہ تفتیش کے حوالے کیا جائےگا-

ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ
1)محمد رضوان عرف بوبوولد محمد اصغر (زخمی )

1۔ مقدمہ الزام نمبر 513/2022 بجرم دفعہ 381/A تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا.
2. مقدمہ الزام نمبر 752/2022 بجرم دفعہ 23 (i) A سندھ آرمز ایکٹ تھانہ کورنگی
3۔ مقدمہ الزام نمبر 79/2024 بجرم دفعہ 23 (i) a سند آرمز ایکٹ تھانہ کورنگی
4۔ مقدمہ الزام نمبر 129/2024 بجرم دفعہ 23 (i) a سندھ آرمز ایکٹ تھانہ ایس آئی یو/ سی آئی اے
5. مقدمہ الزام نمبر 729/2024 بجرم دفعہ امتناع گٹکا ماوا ایکٹ 8 (i) تھانہ کورنگی

2)نور عالم عرف گدھا ولد منظور عالم (زخمی)
1. مقدمہ الزام نمبر 1205/2022 بجرم دفعہ 353/324/186/34 ATA تھانہ زمان ٹاؤن
2. مقدمہ الزام نمبر 1207/2022 بجرم دفعہ 23 (i) A سندھ آرمز ایکٹ تھانہ زمان ٹاؤن

اپنا تبصرہ بھیجیں