چکوال(ایچ آراین ڈبلیو) چکوال میں ایک افسوسناک واقعے میں مبینہ طور پر CCD اہلکاروں کی فائرنگ سے 9 سالہ بچی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد ایک اہلکار کو معطل کر دیا گیا اور تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (JIT) تشکیل دے دی گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاندان آسٹریلیا سے آئے ہوئے عادل احمد کا ہے، جو اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ رشتہ دار کے گھر کے باہر موجود تھے۔ اسی دوران مبینہ طور پر دو مسلح ڈاکوؤں نے انہیں لوٹ لیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکوؤں اور CCD اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا، جس کے بعد خوفزدہ ہو کر عادل احمد اپنی گاڑی میں روانہ ہوئے۔ اسی دوران مبینہ طور پر اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو ڈاکوؤں کی گاڑی سمجھ کر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 9 سالہ ہانیہ احمد موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ عادل احمد اور ان کا بیٹا آفان احمد شدید زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے JIT کام کر رہی ہے۔ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے


