کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سرجانی ٹاؤن میں 18 سالہ لڑکی مصباح کے مبینہ قتل کے کیس میں مقتولہ کے شوہر کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے، جس میں اس نے واقعے سے متعلق متعدد دعوے کیے ہیں۔
ویڈیو بیان میں شوہر کا کہنا ہے کہ سسرال کی جانب سے جو گھر اور تصاویر دکھائی جا رہی ہیں، ان سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ مقتولہ کے طرزِ زندگی سے متعلق مختلف پہلو سامنے آ سکتے ہیں۔ اس نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی گھر سے محفوظ حالت میں گئی تھی۔شوہر نے الزام عائد کیا کہ مقتولہ کے گھر والے اس واقعے میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ اس کے مطابق وہ تمام ثبوت عدالت میں پیش کرے گا۔
ویڈیو بیان میں مزید دعووں کے مطابق شوہر نے شادی سے قبل اور بعد کے معاملات پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ اس نے نکاح کے بعد بیوی کو گھر میں رکھا تھا۔ اس نے ساس پر بھی سنگین الزامات عائد کیے، تاہم ان الزامات کی آزادانہ تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حتمی حقائق تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر سامنے آئیں گے۔


