کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) گڈاپ سٹی پولیس نے سپر ہائی وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ اور گٹکا ماوا کی بڑی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ڈی پی او میمن گوٹھ کی نگرانی میں کی گئی کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کی شناخت شاہ لم خان ولد اسلم خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم آئل ڈرمز میں خفیہ خانے بنا کر چھالیہ چھپاتا تھا اور مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے آئل ڈرمز کو کور کے طور پر استعمال کیا ہوا تھا۔ کارروائی کے دوران چھالیہ سے بھرے 4 آئل ڈرم برآمد کیے گئے جن میں 90 کلو سے زائد چھالیہ اور مضر صحت گٹکا ماوا موجود تھا۔
پولیس نے کارروائی میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکلیں بھی تحویل میں لے لی ہیں، جن کی تعداد 125 بتائی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ملزم آئل فروخت کی آڑ میں چھالیہ اور گٹکا ماوا مختلف دکانوں تک پہنچاتا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


