کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ پیر آباد پولیس نے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف کارروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر دیے۔
پہلی کارروائی میں پولیس نے منشیات فروخت کرنے والی ایک ملزمہ کو گرفتار کیا، جس کی شناخت غلام وران کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کے قبضے سے 23 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
دوسری کارروائیوں میں پولیس نے مضر صحت گٹکا ماوا فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت نجیب اللہ، حیدر علی اور شیر نواب کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے ان کے قبضے سے گٹکا ماوا برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔
تیسری کارروائی میں منشیات فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت ابراہیم ولد شاہ جہاندار اور ابراہیم ولد معشوق خان کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پاؤ چرس برآمد ہوئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان گلی محلوں میں چوری چھپے منشیات فروخت کرتے تھے، اور ان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ شہر میں منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔


