منڈی بہاؤالدین(ایچ آراین ڈبلیو)شاہد اقبال ہرل غازی انسپکٹر SHO تھانہ عطا شہید کے گن مین ساجد مرزا کو ٹارگٹ کرنے والا کرائے کا قاتل اور شوٹر زاہد عمران ولد محمد اکرم قوم تارڑ سکنہ چو ٹ دھیراں تحصیل ملکوال ضلع منڈی بہاائولدین میرپور آزاد کشمیر کی بائونڈری پرملک فاروق حسنات انسپکٹرQPMسی سی ڈی سرگودھا کیساتھ پولیس مقابلےکے دوران کراس فائرنگ میں کیفرکردار کو پہنچ گیا ہے ۔ زاہد عمران تارڑ بڈھیکا گینگ کا شوٹر تھا جس نے ایک درجن سے زیادہ لوگوں کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا تھا اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا-


