سیکورٹی فورسز کی کاروائی،کالعدم تنظیم کے چارمسلح دہشتگرد ہلاک

موسی خیل(ایچ آراین ڈبلیو)راڑہ شم کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی،تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے چار مسلح دہشتگرد ہلاک ہوگئے-

سیکورٹی فورسز ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد ہائی وے پر بم نصب کررہے تھے-

ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور بم بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ ہلاک دہشتگرد راڑہ شم اور رڑکن کے علاقے میں مسافر بسوں پر حملوں میں ملوث تھے-

ہلاک دہشگردوں میں نری اکبر راڑہ شم مسافر بسوں پراورنوشم پوسٹ حملے میں ملوث تھا-ہلاک دہشتگرد سلیم رڑکن روڈ حملے میں ملوث تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں