حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) ٹنڈو جام پولیس کی کارروائی، قتل کی واردات میں مطلوب ملزم گرفتار
تھانہ ٹنڈو جام
ایس ایچ او انسپیکٹر گلزار علی تنیو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
ٹنڈو جام پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ کرائم نمبر 107/2025 زیر 302,34 تعزیرات پاکستان میں مطلوب ملزم عبیداللہ نظامانی کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزم چند روز قبل تھانہ ٹنڈو جام کی حدود ٹنڈو قیصر میں ظفر علی نظامانی کے گھر میں چوری کے ارادے سے گیا جہاں ملزم اور اسکے ساتھیوں کو گھر کے مالک سے مزاحمت کا سامنا ہوا اور ہاتھا پائی کے نتیجے میں مذکورہ شخص شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا
ٹنڈو جام پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے


