50

انٹیلیجنس اسٹاف کی خفیہ اطلاع پر شیراز اسٹور سوات کالونی پر کارروائی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ ضلع کیماڑی تھانہ مدینہ کالونی پولیس کی انٹیلیجنس اسٹاف کی خفیہ اطلاع پر شیراز اسٹور سوات کالونی پر کاروائی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

مضر صحت گٹکا/ماوا کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی, ایس ایس پی کیماڑی

ملزم کی شناخت خورشید عرف چائنہ ولد محمد نعیم باچا کے نام سے ہوئی۔
جبکہ دوسرا ساتھی شیراز نیازی موقع سے فائدہ اٹھا کر تنگ گلیوں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری مضر صحت گٹکا/ماوا 67 عدد پڑیاں برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزم گٹکا/ماوا ڈیلر مطلوب ملزمان کی C کیٹیگری میں بھی شامل تھا۔

ملزم کو ایس ایچ او تھانہ مدینہ کالونی انسپیکٹر قمر عباس کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزم کے خلاف گٹکا/ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں