48

تھانہ موچکو پولیس کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

چھالیہ، گٹکا/ماوا، انڈین گٹکا اور سگریٹ کی کھیپ حب چوکی بلوچستان سے کراچی ترسیل کرنے کی کوشش ناکام۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی۔

پہلی کاروائی

پولیس پارٹی نے دوران گشت مین حب ریور روڈ ماشاءاللہ ہوٹل کے پاس سے بین الصوبائی ڈیلر کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری برآمدہ مال کی تفصیل درج ذیل ہے۔

▪️8 عدد شاپر 150 پڑیاں مضر صحت گٹکا/ماوا۔
▪️3 عدد پیکٹ شکھار انڈین گٹکا۔
▪️1 عدد پیکٹ جے ایم انڈین گٹکا۔
▪️6 عدد ڈنڈے سیگریٹ۔

ملزم کی شناخت گلاب دین ولد عبدالکریم خان کے نام سے ہوئی۔

دوسری کاروائی

پولیس پارٹی نے دورن گشت کچی ملنگ گوٹھ نادرن بائی پاس موچکو کے پاس ایک سوزوکی سمیت ایک ملزم کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری برآمدہ مال کی تفصیل درج ذیل ہے۔

▪️24 کٹے چھالیہ 240 کلو وزنی۔
▪️35 عدد پڑیاں مضر صحت گٹکا/ماوا۔
▪️10 عدد پیکٹ Z-21 انڈین گٹکا اور 1 عدد موبائل فون۔
سوزوکی نمبری KR-7415 کو قبضہ پولیس لیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد عامر ولد عابد حسین کے نام سے ہوئی۔

ملزمان شہر کے مختلف مقامات پر سپلائی کرتے تھے۔

کاروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں