کدی کدی ہنس وی لیا کرو: میرے ہوتے ہوئے اداروں سے کرپشن کا خاتمہ نہ ہونا افسوسناک ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ محکموں میں کرپشن جاری ہے اور میرے ہوتے ہوئے کرپشن ہونا افسوسناک ہے، اس کے خاتمے کیلیے جامع کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت چھ گھنٹے طویل خصوصی اجلاس ہوا جس میں ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام پیش کیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 12- اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی خود منظوری دی جبکہ باقی ماندہ اضلاع کے ترقیاتی پروگرام،انسداد تجاوازت بیوٹی فیکیشن سے متعلق اجلاس کل (20 مئی) دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مجموعی پرفارمنس بہتر رہی مگر بہتری کی بہت گنجائش ہے، عوام میں ریلیف کا حقیقی احساس ہی کامیابی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں