کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے ایک آئل ٹینکر پر حملہ کر کے اسے قبضے میں لے لیا، جس کے بعد جہاز کا عملہ یرغمال بنا لیا گیا۔شپنگ ذرائع کے مطابق “اونر 25” نامی آئل ٹینکر پر 21 اپریل کو حملہ کیا گیا، جس کے دوران جہاز پر موجود 11 پاکستانی کریو بھی یرغمالیوں میں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ بحری امور کے ڈائریکٹوریٹ آف پورٹ کا تاحال پاکستانی عملے سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا، جبکہ جہاز کو بھیجنے والی ایجنسی کی جانب سے بھی کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب کریو کے اہل خانہ نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ جہاز کے انڈونیشیئن کپتان کی رہائی کے لیے انڈونیشیا کی
جانب سے بحری قزاقوں سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اہل خانہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی عملے کی بحفاظت واپسی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔حکام کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور بین الاقوامی سطح پر رابطوں کا عمل جاری ہے۔


