ٹرمپ کا ایران سے دیرپا معاہدے کی خواہش، ہرمز کھولنے کا اعلان

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو طویل مدت تک قائم رہے اور جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے اور اگر ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا تو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کو بہتر ڈیل کا موقع دے رہا ہے اور مذاکرات کے ذریعے ایک مستقل حل چاہتے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق معاہدے کی صورت میں خطے میں تجارتی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ایران کی تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایران کی قیادت کے بارے میں مکمل معلومات نہیں اور ملک اس وقت اندرونی مسائل کا شکار ہے۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران میں اپنے اہداف کا 75 فیصد تک حصول کر لیا ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں