کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ بلوچ کالونی پولیس کی حدود میں واقع ڈیفنس ویو میں گھر میں چوری کی واردات کی کوشش ناکام بنا دی گئی، تاہم دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم دو افراد نے ایک گھر میں داخل ہو کر چوری کی کوشش کی، لیکن اہلِ محلہ کی بروقت مداخلت کے باعث وہ موقع سے فرار ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے اور ان کی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر یہ افراد کہیں نظر آئیں تو فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


