حکومت کا آئندہ بجٹ میں غیر ضروری پابندیاں اور تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تجارت کے فروغ اور معیشت کی بہتری کے لیے اہم اصلاحاتی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق درآمدات اور برآمدات پر عائد 2600 سے زائد غیر ضروری تجارتی رکاوٹوں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد کاروباری ماحول کو آسان بنانا اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے بجٹ میں ابتدائی طور پر 60 سے 70 ایسی غیر ضروری پابندیاں ختم کی جائیں گی جو طویل عرصے سے تجارت میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ ان اقدامات سے تجارتی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی اور برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

ماہرین کے مطابق تجارتی رکاوٹوں میں کمی سے نہ صرف کاروباری لاگت کم ہوگی بلکہ ملک کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اصلاحات مرحلہ وار جاری رہیں گی تاکہ تجارتی نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں