سندھ حکومت کا یومِ مزدور پر عام تعطیل کا اعلان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)حکومتِ سندھ کی جانب سے یکم مئی 2026ء بروز جمعہ “عالمی یومِ مزدور” کے موقع پر صوبہ سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ تعطیل تمام سرکاری دفاتر، نیم سرکاری اداروں، خودمختار اداروں اور تعلیمی اداروں پر لاگو ہوگی۔حکومتِ سندھ کے مطابق اس اقدام کا مقصد محنت کش طبقے کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور یومِ مزدور کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں