جنوبی وزیرستان (وانا) آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر قبائلی مشران کا جرگہ

وانا (ایچ آراین ڈبلیو) جنوبی وزیرستان (وانا) آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر قبائلی مشران کا اہم جرگہ منعقد ہوا ۔

جرگے میں مقامی کمانڈر اور مشران نے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔

جرگہ میں گرگورے اور غنڈک کے زمین تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا گیا اور مشران سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ۔

ملکان و مشران نے آپریشن کو سراہا اور قبائلی عوام و سیکیورٹی فورسز کے اتحاد پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

جرگے میں معززین، علماء کرام اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی ۔

شرکاء نے امن، ترقی اور عسکری قربانیوں کے اعتراف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

مشران نے امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں