اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف یومِ تشکر کے حوالے سے وزیرِاعظم ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب ، وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔
آج، بھارت کی کھلی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی اور فتح پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کے لئے ملک بھر میں یومِ تشکر منایا جارہا ہے۔
* 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں معصوم اور بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے، اور ہمیں ان بے گناہ شہریوں کی خاطر جوابی کارروائی کرنے پر مجبور کردیا۔
* پاکستان ایک پر امن ملک ہے لیکن ہم اپنے دفاع میں بھرپور جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
• پاکستان کی بہادر اور پیشہ وارانہ مسلح افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں مؤثر اور بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا ہے۔


