تھانہ جیکسن پولیس کا گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ، بھاری مقدار میں مضرِ صحت سامان برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی کے تھانہ جیکسن پولیس نے انتہائی مطلوب گٹکا ڈیلرز کاشف اور شفیع کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا کے ایک خفیہ کارخانے پر چھاپہ مارا۔
پولیس کے مطابق یہ غیر قانونی کارخانہ ڈاکس کالونی کیماڑی میں واقع ایک بھینسوں کے باڑے میں قائم کیا گیا تھا، جہاں سے بھاری مقدار میں مضرِ صحت گٹکا ماوا اور دیگر ممنوعہ مواد برآمد کیا گیا۔
کارخانے سے برآمد ہونے والے سامان کی تفصیل درج ذیل ہے:

20 بورے چھالیہ (کل وزن تقریباً 200 کلوگرام)
1125 عدد تیار گٹکا ماوا کی پڑیاں
4 عدد ٹب چونا
1 عدد بورا تمباکو
1 عدد خالی ڈرم
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران نامزد ملزمان کاشف اور شفیع فرار ہو گئے، تاہم ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق مضرِ صحت اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور عوامی صحت سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں