گلشنِ اقبال ٹاؤن، اسکول امپروومنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل پر تقریب

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گلشنِ اقبال ٹاؤن: چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے محکمہ تعلیم کے زیرِ اہتمام اور تعلم ادارہ کے تعاون سے منعقدہ اسکول امپروومنٹ پروگرام کے پہلے فیز کی کامیاب تکمیل پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

یہ پروگرام گلشن اقبال ٹاؤن اور تعلم ادارے کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد ٹاؤن کے زیرِ انتظام اسکولوں کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا تھا تاکہ تعلیمی معیار اور انتظامی صلاحیتوں میں بہتری لائی جا سکے۔

تقریب کے دوران تربیت مکمل کرنے والے پرنسپلز، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر تعلم ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معروف بن عبد الرؤف نے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کے تعلیمی ویژن اور شعبۂ تعلیم میں بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

تقریب میں رکن کونسل صائمہ اعجاز، ڈائریکٹر تعلیم عظیم حیدر، مختلف اسکولوں کے پرنسپلز، اساتذہ اور دیگر عملہ بھی شریک ہوا۔ شرکاء نے پروگرام کو تعلیمی اصلاحات کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا اور آئندہ مراحل میں اس کے دائرۂ کار کو مزید وسیع کرنے کی امید ظاہر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں