شاہ لطیف پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)رات گئے شاہ لطیف پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جسے بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت ماجد خان کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، خولز اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔ برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔شاہ لطیف پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں