کمسن بچی کے قتل اور کم عمر لڑکے سے زیادتی کے واقعات، آئی جی سندھ کا نوٹس

خیرپور(ایچ آراین ڈبلیو)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ضلع خیرپور میں پیش آنے والے دو الگ الگ سنگین واقعات کا نوٹس لے لیا ہے، جن میں ایک کمسن بچی کا قتل اور ایک کم عمر لڑکے کے ساتھ زیادتی کا واقعہ شامل ہے۔

آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی سکھر کو دونوں واقعات کی جامع اور تفصیلی رپورٹ فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ پیروسن کی حدود میں پیش آنے والے کمسن بچی کے قتل کے واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ تھانہ ببرلو کے علاقے ٹیڑھی میں کم عمر لڑکے سے زیادتی کے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یہ بات ایس ایس پی خیرپور نے تصدیق کی ہے۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف سخت اور بلاامتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے مسلسل رابطہ رکھا جائے اور انہیں ہر ممکن قانونی معاونت اور مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں