لاہور (ایچ آراین ڈببلیو) یوم اظہار تشکر کے سلسلہ میں یادگار شہداء لاہورمیں پروقاراوریادگار تقریب منعقدکی گئی
کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ (ہلال امتیاز)ملٹری پروقارتقریب کے مہمان خصوصی تھے
حاضرسروس وریٹائرڈ فوجی آفیسرز، شہداء کے ورثاء اورسینئر سول حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی
کمانڈرلاہور کور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ (ہلال امتیاز)ملٹری نے یادگار شہداء پرپھولوں کی چادر چڑھائی
حاضرسروس وریٹائرڈ فوجی اورسینئرسول آفیسرزنے یادگار شہداء پرپھول رکھے اوربلندی درجات کیلئے دعا کی
کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ (ہلال امتیاز) ملٹری نے تقریب میں پرچم کشائی کی
گلوکاروں اورجی سی یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات نے پرجوش اورخوب صورت اندازمیں ملی نغمے پیش کئے
پاکستان رینجرز پنجاب ڈرل سکواڈ کی بہترین پرفارمنس کوشرکاء نے بیحد پسند کیا اور انہیں خوب سراہا
کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ (ہلال امتیاز) ملٹری نے یادگار شہداء سے خطاب کیا
کمانڈرلاہور کور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے اپنے خطاب میں شہداء اورغازیوں کوخراج تحسین پیش کیا
کمانڈرلاہور کور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے پاک فوج کی تاریخی کامیابی پراللہ تعالیٰ کاشکر اداکیا
کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ کا بہترین دفاعی حکمت عملی پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کوخراج تحسین
کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے پاک فوج سے والہانہ محبت اور بھرپورحمایت کرنے پرقوم کاشکریہ اداکیا


