اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) سوشل میڈیا پر خبر گردش کر رہی ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرنسی نوٹس پر لکھائی پر پابندی عائد کر دی ہے اور نئے مالی سال 26-2025 یکم جولائی سے ایسے نوٹس قابل قبول نہیں ہوں گے جن پر لکھائی کی گئی ہوگی۔ اس حوالے سے ترجمان سٹیٹ بینک آف پاکستان سے بات ہوئی تو انہوں نے اسے بے بنیاد قرار دیا۔
نہایت افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان کا ایک بڑا اور معتبر ادارہ بھی اس فیک نیوز کی زد میں آیا۔ اب بھی اردو پوائنٹ، ڈیلی قدرت وغیرہ پر یہ خبر موجود ہے۔ ڈان نیوز نے ویب سائٹ سے خبر ہٹا دی ہے اور فیس بک پر پہلے خبر لگا دی جبکہ بعد میں ایڈیٹ کر کے ‘فیک’لکھا لیکن پھر وہ پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دی لیکن تب تک کئی لوگوں نے وہ خبر کاپی کر لی تھی۔
ڈان نیوز اور ایسے کئی اداروں نے یہ خبر ممکنہ طور پر سوشل میڈیا سے اٹھائی لیکن کسی نے بھی گوارا نہیں کیا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سپوکس پرسن سے رابطہ کر کے تفصیلات معلوم کی جائیں۔۔ گیٹ کیپنگ کو تصور مکمل طور پر ختم نظر آرہا ہے۔۔۔۔ خیر، خبر جھوٹی ہے!!!!


