اینٹی ملیریا پروگرام کے لیے 1 ارب 21 کروڑ بجٹ کے باوجود ملیریا پر قابو نہ پایا جا سکا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اینٹی ملیریا پروگرام کے لیے 1 ارب 21 کروڑ بجٹ کے باوجود ملیریا پر قابو نہ پایا جا سکا۔ سندھ کے کئی شہروں اور دیہی علاقوں میں مچھر مار اسپرے ہی نہیں ہوا۔ ہزاروں افراد ملیریا کا شکار، متاثرہ علاقوں میں احتجاج، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور سمیت کئی اضلاع میں اسپرے کی کمی۔ مچھر کے خاتمے کے لیے ہر ضلع کو کروڑوں روپے کا بجٹ جاری۔ محکمہ صحت کی رپورٹ: چار ماہ میں سندھ میں 28 ہزار 820 ملیریا کیسز رپورٹ ، حیدرآباد ڈویژن میں سب سے زیادہ 10,562 کیسز رپورٹ ہوئے، کراچی میں صرف 239 کیسز رپورٹ، مگر خطرہ برقرار، اسپتالوں میں 4 لاکھ 94 ہزار افراد کی اسکریننگ، 28 ہزار مثبت آئے ۔ اینٹی ملیریا اسپرے میں مؤثر کیمیکل کے بجائے گیسولین کا دھواں استعمال, رپورٹ کے مطابق WHO کی ہدایات کے برخلاف، ڈی ڈی ٹی اور دیگر کیمیکلز استعمال نہیں کیے جا رہے، شہریوں کا مطالبہ: اسپرے مؤثر اور باقاعدگی سے کیا جائے. محکمہ صحت ناکام، علاقوں میں ملیریا کے پھیلاؤ میں اضافہ

اپنا تبصرہ بھیجیں