22

محکمہ انسدادِ دہشتگردی پنجاب کی بڑی کارروائی، مختلف شہروں سے 13 مبینہ دہشتگرد گرفتار

پنجاب(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ انسدادِ دہشتگردی پنجاب (سی ٹی ڈی) نے بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاہور، ساہیوال، ملتان، جہلم اور جھنگ سے 13 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا ایک انتہائی خطرناک دہشتگرد بھی گرفتار کیا گیا ہے، جو حساس مقامات پر تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اور دیگر مشکوک اشیاء بھی برآمد کی گئی ہیں، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں تک پہنچا جا سکے۔

سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں