41

ابراہیم حیدری پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ابراہیم حیدری پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خفیہ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے بلوچ آباد کے قریب سے ملزم کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 510 گرام اعلی کوالٹی چرس، اور فروختگی رقم برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزم علاقے میں مختلف خفیہ مقامات پر منشیات فروخت کرتا تھا۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد شعیب کے نام سے ہوئی۔

گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں