اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ ترنول پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ فلیٹ سے بھاری تعداد میں اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد تین اسلحہ سمگلرگرفتار۔
ملزمان نے کے پی کے سے اسلحہ و ایمونیشن اسلام آباد لاکر پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے ،
گرفتار ملزمان کی شناخت غلام صصطفی، عامر اعجاز اور سمسون ساون کے ناموں سے ہوئی،
ملزمان سے 30بور کے پانچ پستول، سات ایس ایم جی ،چار 12بور گنیں، جدید خودکار بندوقیں 27 میگزنیز اور 1700 سے زائد روند برآمد۔ ڈی آئی جی اسلام آباد
ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ محمد جواد طارق
اسلام آباد پولیس کا غیر قانونی اسلحہ ،اسلحہ کی نمائش اور اسلحہ کی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد


