آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ایم کیو ایم میرپورخاص کی جانب سے یوم تشکر

میرپورخاص (ایچ آراین ڈبلیو) پاک بھارت جنگ بندی اور آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کی خوشی میں ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کی جانب سے یوم تشکر منایا گیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارج آفاق احمد خان، سلیم میمن و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، اے پی ایم ایس او،ایلڈرز ونگ، شعبہ خواتین سمیت تمام یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور افواج پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعروں سے شہر کی فضا گونج اٹھی اور ولولہ انگیز ملی نغموں نے سماں باندھ دیا۔آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پرپاک افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔بعدازاں ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم، جوائنٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن،اے پی ایم ایس او کے مرکزی رکن حارث راجپوت نے کارکنان و عوام میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے خالد تبسم، آفاق احمد خان اور سلیم میمن کا کہنا تھا ک بزدل بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاک فضائیہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور آپریش بنیان مرصوص نے بھارت کی تمام تر مہارتوں اور ٹیکنالوجی کا بھرکس نکال دیا اور اس آپریشن کے دوران پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی رہی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی ، جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کا ایک ایک کارکن ہمہ وقت تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں