لاہور میں پٹرول ریلیف رجسٹریشن مہنگی پڑ گئی، شہری کے 46 ای چالان نکل آئے، موٹرسائیکل ضبط

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پٹرول ریلیف کے لیے رجسٹریشن کروانا ایک شہری کے لیے مہنگا ثابت ہوا، جہاں رجسٹریشن کے دوران اس کے خلاف 46 ای چالان سامنے آ گئے۔

ذرائع کے مطابق شہری جیسے ہی رجسٹریشن کے عمل سے گزرا تو ٹریفک سسٹم میں اس کے نام پر متعدد خلاف ورزیوں کا ریکارڈ ظاہر ہوا، جن کی مجموعی تعداد 46 بتائی جا رہی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق چالانز کی موجودگی پر کارروائی کرتے ہوئے شہری کی موٹرسائیکل بھی ضبط کر لی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں دی جا رہی اور تمام شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے چالان بروقت ادا کریں تاکہ ایسی صورتحال سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں