آئیوری کوسٹ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی شاندار کارکردگی، تیسری پوزیشن حاصل

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)آئیوری کوسٹ میں جاری فیفا سیریز میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو آخری میچ میں 0-2 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

قومی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا۔ گول کیپر زیانا جیو راج نے کئی یقینی گول بچا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ کے دوران کھلاڑی انمول ہیرا کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

سیریز میں پاکستان نے پہلے مرحلے میں ترک اینڈ کیکوس فٹبال ٹیم کو 0-8 سے شکست دی جبکہ موریطانیہ ویمنز فٹبال ٹیم کے خلاف میچ 0-1 سے اپنے نام کیا۔

اختتامی میچ کے بعد ہیڈ کوچ عدیل رزکی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے بہترین ڈسپلن اور اسٹرکچر کا مظاہرہ کیا۔ ان کے مطابق مضبوط ٹیموں کے خلاف کھیلنا سیکھنے کا بہترین موقع ہے اور اسی سے ٹیم کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں