نتالیہ خان(ایچ آراین ڈبلیو) قومی سطح کی سائیکلسٹ اور روئنگ کی کھلاڑی، 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔سید اظہر علی شاہ کے مطابق مرحومہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں اور ان کی حال ہی میں سرجری بھی ہوئی تھی، تاہم وہ مکمل طور پر صحت یاب نہ ہو سکیں اور ان کی حالت مسلسل بگڑتی رہی۔
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر نے بتایا کہ علاج کے باوجود ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی وفات پر کھیلوں کی برادری میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کے ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔


