امریکی صدر کا ایران سے متعلق اہم بیان، جنگ جلد ختم ہونے اور فتح کا دعویٰ

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکا کے صدر نے ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ایک “پیارا ملک” ہے اور وہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے تھے، تاہم جوہری پروگرام کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی۔

امریکی صدر کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور یہ “اچھے طریقے سے” اپنے انجام کو پہنچے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ تقریباً دو ماہ میں ختم ہو سکتی ہے اور امریکا کو جلد فتح حاصل ہونے والی ہے۔

خطاب کے دوران صدر نے دعویٰ کیا کہ ہمارے ایک بحری جہاز پر 111 راکٹ فائر کیے گئے، تاہم امریکی فوج نے تمام راکٹ تباہ کر کے حملہ ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور اس کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کی وجہ سے عالمی معیشت میں کچھ رکاوٹیں آئیں، تاہم تیل کی قیمتیں ان خدشات کے برعکس قابو میں رہیں۔ صدر نے ماضی کی جنگوں جیسے ویتنام اور افغانستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے تک جاری رہیں۔

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں ایران کو ایک “ذہین ملک” اور وہاں کے عوام کو “فائٹر قوم” بھی قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں