ناظم آباد تین نمبر میں غیر قانونی تعمیرات جاری، شہریوں کا سخت ردعمل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ناظم آباد تین نمبر میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جہاں گراؤنڈ پلس ٹو عمارت میں مبینہ طور پر اضافی پورشنز اور ملٹی یونٹس کی تعمیر کی جا رہی ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق متعلقہ اداروں کی مبینہ خاموشی کے باعث بلڈر مافیا بلا خوف و خطر تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عمارت کے سیکنڈ فلور کی چھت بھرائی کے لیے سامان اور مکسچر مشین بھی منگوائی جا چکی ہے، جبکہ کام تیزی سے جاری ہے۔

مقامی رہائشیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر ذمہ دار افسران کی عدم توجہی کے باعث غیر قانونی تعمیرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

شہریوں کے مطابق اس علاقے میں متعدد غیر قانونی عمارتیں تعمیر ہو رہی ہیں، جس کے باعث نہ صرف رہائشی انفراسٹرکچر متاثر ہو رہا ہے بلکہ قومی خزانے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

علاقہ مکینوں نے کمشنر کراچی، بلدیاتی اداروں، اینٹی کرپشن حکام اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ دار بلڈرز و افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں