44

گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائی، منشیات فروش ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائی، منشیات فروش ملزمان گرفتار۔

تھانہ پی آئی بی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں افضل ولد یونس مسیح اور محمد کاشف ولد محمد انور شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں