ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے تحت بھارتی عزائم جارحیت کو خاک میں ملانے پر پروگرام

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے تحت بھارتی عزائم جارحیت کو خاک میں ملانے اور پاک افواج کی جانب سے بھرپور جواب دینے اور جنگ بندی پر اظہار تشکر کے لئے کوہ نور چوک پر پروگرام کیا گیا پروگرام سے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی، جوائنٹ انچارج و رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ، رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین، اراکین سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی، ناصر حسین قریشی نے گفتگو کی جس میں انہوں نے آج پاک افواج کے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کو دھول چٹانے اور کامیاب دفاع باوقار جنگ بندی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے عوامی امنگوں کے عین مطابق جواب دے کر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے پروگرام کے آخر میں اراکین اسمبلی نے کارکنان و عوام میں مٹھائی تقسیم کی اور شاندار آتش بازی کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں