ہندوستان خطے میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، جاوید قریشی

شدادپور (ایچ آراین ڈبلیو) آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے صدر جاوید قریشی نے گزشتہ روز مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے شداد پور میں منعقدہ عزم عالیشان کانفرنس میں خصوصی شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں جاوید قریشی نے ہندوستان کی حالیہ جارحیت پر شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ “ہندوستان خطے میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، مگر پاکستان ایک خوددار، غیرت مند اور ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک ہے، جو کسی قسم کی دھمکی یا جارحیت سے مرعوب ہونے والا نہیں۔ ہم نے ماضی میں بھی ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور آئندہ بھی اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ:
“ہندوستان خود کو خطے کا ‘ٹھیکیدار’ سمجھتا ہے جبکہ اس کی اصل حیثیت ایک متعصب اور جارح قوم کی ہے، جس کی قیادت آر ایس ایس جیسے انتہا پسند نظریات رکھنے والے کر رہے ہیں۔

آخر میں جاوید قریشی نے ملک میں اتحاد، یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم ایک صف میں کھڑی ہو کر دشمن کو واضح پیغام دے کہ پاکستان کسی سے کمزور نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں