ترنول (ایچ آراین ڈبلیو) ترنول پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2025 میں معروف صحافتی تنظیم القلم گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ گروپ نے اپنی مکمل ٹیم کے ساتھ بلامقابلہ کامیابی حاصل کی، جس پر صحافی برادری کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن سے قبل دو بڑے گروپوں کے درمیان سخت مقابلے کی فضا قائم تھی، تاہم القلم گروپ کی حکمتِ عملی، اتحاد اور وسیع حمایت کے باعث حریف گروپ نے انتخابی دوڑ سے کنارہ کشی اختیار کر لی، اور یوں القلم گروپ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔ صحافتی تنظیموں نے
القلم نے اس کامیابی کو صحافت کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا ہے۔
جنرل سیکرٹری قاسم منیر نے کہا کہ: “القلم گروپ کی یہ کامیابی صرف انتخابی فتح نہیں بلکہ صحافتی اقدار کی بحالی، باہمی اتحاد اور سچائی کی جیت ہے۔ ہم تمام صحافیوں کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔”
سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق خان نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ: “انشاءاللہ ہمارا پورا پینل ترنول پریس کلب کی بہتری، اتحاد اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے دن رات لگن اور خلوص کے ساتھ کوشاں رہے گا۔
ترنول پریس کلب کے صحافیوں نے اس انتخابی عمل کو جمہوری روایات کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف ایک گروپ کی نہیں بلکہ سچائی، صحافت اور اصولوں کی جیت ہے۔


