اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ہلال احمر پاکستان کا موجودہ صورتحال کے پیش نظر نیشنل ہیڈ کوارٹرز میں کنٹرول روم قائم ۔
ہیلپ لائن 1030 کو فعال کر کے عوام الناس کے لیے مدد کو سہل بنا دیا گیا
مفت کال کے زریعہ ایمبولینس سروس ،خون کا عطیہ ،نفسیاتی مدد حاصل کی جا سکتی ہے
ہلال احمر کے فرسٹ ایڈر کسی بھی ایمر جنسی میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے لیے موجود
“بلڈ بینک” جڑواں شہروں کے ہسپتالوں میں خون کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت فعال ہے
شہری،امدادی ادارے متذکرہ سہولیات کے لیے ہیلپ لائن 1030 پر رابطہ کر سکتے ہیں
قدرتی آفات اور سانحات کے علاؤہ ہنگامی حالات میں ہلال احمر پاکستان خدمات کی فراہمی کے لیے موجود
انسانیت کی خدمت ہمارا اولین مشن ہے،چیئرپرسن مسزفرزانہ نائیک
ہلال احمر کا کنٹرول روم اور ہیلپ لائن تسلسل کے ساتھ خدمات کی فراہمی کے لیے متحرک ہے،فرزانہ نائیک
عوام الناس ایمرجنسی کی صورتحال میں مفت کال کر سکتے ہیں۔۔۔


