کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) جما عت اھلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے میمن مسجد کھارادر میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم بھارتی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف متحد ہے،بھارت نے حملہ کر کے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے حملے میں عام شہری خواتین و بچے نشانہ بنے۔رافیل طیاروں کے تکبر میں مبتلا بھارت کے ہوش ٹھکانے آگئے۔ انہوں نے بھارت کی حالیہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اشتعال انگیز کاروائیاں خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ ہیں۔ہم اپنے وطن کی حفاظت کیلئے ہر طرح کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔بھارت یہ یاد رکھے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے،جس کے پیچھے با ہمت،جرات مند قوم کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اھلسنّت کی تمام مساجد و مدارس،خانقاہوں،مزارات پر ملک کی سلامتی افواج پاکستان کی کامیابی کیلئے دعائیں۔
نیز جما عت اھلسنّت کی اپیل پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی علماء کرام نے جمعہ کے اجتماعات میں وطن عزیز کے دفاع میں مصروف بہادر افواج پاکستان کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا کئی مساجد کے باہر بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔
جمعہ اجتماعات میں علامہ کوکب نورانی اوکاڑی،ڈاکٹر سید محمد اشرف الجیلانی،علامہ پیر سید عبد القادر شیرازی،علامہ اکرام المصطفیٰ اعظمی،مولانا الطاف قادری،علامہ شوکت سیالوی،مفتی بلال قادری،علامہ کامران رضوی،مفتی راشد علی رضوی،مفتی عتیق قادری،مولانا عاشق سعیدی،مولانا فیاض قادری،علامہ عارف سعیدی،مولانا فخر الحسن شاہ،حافظ عمیر ترابی نے اپنے خطابات میں کہا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد وعام افراد کو نشانہ بنا کر قومی حمیت کو للکارا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہے ملک کے دفاع و سلامتی کیلئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔


