کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) عالمی مبلغ علامہ مفتی محمد عزیر ہزاروی نے کہا ہے کہ قرآن پاک دنیا کی واحد کتاب ہے جسں کو زبانی یاد اور کثرت سے پڑھا جارہا ہے یہ صاحب قرآن حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا معجزہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی و صحافتی شخصیت محمد آصف راٹھور کی رہائشں گاہ پر منعقدہ تراویح میں تکمیل قرآن کی تقریب میں کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق سندھ کے انفارمیشن سیکرٹری محمد صادق شیخ نےکہا کہ قرآن پاک سرچشمہ ہدایت ہے جسں پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں سرخروئی حاصل ہوگی۔ اس موقع پر کراچی پریسں کلب کے سابق سیکرٹری محمد رضوان بھٹی نے کہا کہ جہاں جہاں قرآن کریم کا ڈکر ہوتا ہے وہاں ہمیشہ رب تعالی کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔ سینئر صحافی نصر اللہ نے کہا کہ قرآن پاک سے قرآن پاک سے محبت کا تقاضہ ہے اس پر عمل پیرا ہوکر اپنی زندگی بسر کریں۔ اس موقع پر حافظ و قاری عدنان یوسف نے قرآن پاک کی تکمیل کرتے ہوئے خصوصی دعائیں کیں۔ تقریب میں مفتی عطاء الرحمان۔ ریحان رضا سیلانی۔ حافظ ہاشم۔ حافظ فیضان۔ نوجوان مبلغ محمد شایان شیخ۔ حامد بھائی۔ اویسں ناصر۔ احمد رضا اور دیگر نے شرکت کی. اس پروقار تقریب میں حافظ عدنان نے قرآن پاک شرکاء اور آصف راٹھور کی جانب حفاظ کے لئے تحائف مسلم لیگی رہنما محمد صادق شیخ نے شرکاء کو پیشں کئے۔


