کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ نے انتظامی کارروائی کرتے ہوئے سینئر سول جج احسان علی انصاری کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
انچارج ممبر انسپیکشن ٹیم آصف کے دستخطوں سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی ہدایات پر سینئر سول جج احسان علی انصاری کی معطلی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ معطلی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، جبکہ معاملے سے متعلق مزید قانونی و انتظامی کارروائی آئندہ عمل میں لائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق معطلی کی وجوہات اور تفصیلات کا جائزہ انسپیکشن ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں لیا جا رہا ہے۔


