کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آج رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک توانائی کا غیر ضروری استعمال روک کر زمین کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس دوران صرف انتہائی ضروری بتیوں اور آلات کا استعمال کیا جائے، تاکہ زمین سے محبت اور ماحولیات کے تحفظ کا عملی ثبوت دیا جا سکے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ارتھ آور کا مقصد توانائی کے کم استعمال کی ترغیب دینا اور ماحولیات پر مثبت اثرات مرتب کرنا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ کی تمام سرکاری عمارتوں اور دفاتر میں بھی ارتھ آور منایا جائے گا اور ایک گھنٹے کے لیے غیر ضروری بتیوں کو بند رکھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس موقع پر توانائی کی بچت کریں اور ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔


