اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) منی لانڈرنگ کیس میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف اہم دستاویزات اور شواہد سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق انہوں نے اپنی والدہ سابق ایم این اے نسیم چوہدری اور بھائی حمزہ عباسی کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹس کھلوا رکھے تھے۔
دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ فضیلہ عباسی نے جوائنٹ اکاؤنٹس کے ذریعے لاکھوں ڈالر اور درہم بیرون ملک منتقل کیے، جبکہ ایف بی آر کو اس کی اطلاع نہیں دی گئی۔ تین بینک اکاؤنٹس صرف ٹیکس ریٹرنز میں جمع کروائے گئے، جن میں بے ضابطگیاں بھی پائی گئی ہیں۔
مزید تحقیق سے پتہ چلا کہ دو لاکھ ڈالر کی دی جانے والی رسیدیں فضیلہ عباسی کے دوستوں یا ڈرائیو کے نام پر تھیں، اور ملزمہ نے لاکھوں ڈالر کی تفصیلات یا کوئی دستاویزی ثبوت فراہم کرنے میں ناکامی دکھائی۔
ایف آئی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ کوئی رسید یا ثبوت موجود نہیں، اس لیے ملزمہ کی وضاحت کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ تحقیقات جاری ہیں اور ایف آئی نے متعلقہ دستاویزات فراہم کر دی ہیں۔


