لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہور ہائیکورٹ نے مائیکرو فنانس بینک کے خلاف درج چیک کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 489-F پی پی سی کے تحت FIR نہیں کی جا سکتی۔
عدالت نے کہا کہ مائیکرو فنانس بینکوں کے جاری کردہ قرضوں پر 489-F پی پی سی لاگو نہیں ہوتا، لہٰذا متعلقہ پرچہ خارج کرنے کا حکم دیا گیا۔
ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ FIO سیکشن 7 کے تحت بینکنگ کورٹ کو ایسے معاملات پر خصوصی دائرہ اختیار حاصل ہے، اور درخواست گزار کے خلاف کوئی بھی قانونی چارہ جوئی FIO کے تحت مقرر کردہ بینکنگ کورٹ کے سامنے شکایت کے ذریعے ہی کی جا سکتی ہے۔
عدالت کے اس فیصلے سے مائیکرو فنانس بینکوں کے قرضوں سے متعلق چیک کیسز میں قانونی وضاحت فراہم ہو گئی ہے اور بینکنگ قوانین کے تحت کارروائی کا راستہ واضح ہوا ہے۔


