8

میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست مسترد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) میر رضا قتل کیس میں عدالت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ تفتیشی افسر قانون کے مطابق تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مقدمے کی تفتیش مکمل کرے گا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ کیس کی تفتیش قانون کے تقاضوں کے مطابق جاری رکھی جائے اور دستیاب شواہد و وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں