8

نیپرا کا کے الیکٹرک کو بڑا حکم — بل ادا کرنے والے صارفین کی بجلی بند نہ کی جائے!

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کرنے والے صارفین کی بجلی منقطع نہ کی جائے۔

نیپرا نے حکم دیا ہے کہ ایک ماہ کے اندر فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے رپورٹ جمع کرائی جائے۔

اتھارٹی نے صارفین کے حقوق کے تحفظ اور بجلی کی فراہمی میں قواعد و ضوابط کی پابندی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں